ابنا: بغداد کے علاقے نہروان ميں ايک بم کے دھماکے ميں کم سے چھے افراد جاں بحق اور دس زخمي ہوگئے - دوسري جانب نامعلوم مسلح افراد نے ايک عمارت کي تعمير ميں مصروف مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کردي - اس وحشيانہ فائرنگ ميں تين افراد جاں بحق اور متعدد زخمي ہوگئے – عراق کے سيکورٹي ذرائع نے بتايا ہے کہ منگل کو بھي بغداد ، سماوہ، ميسان اور ديالہ ميں دہشتگردانہ حملوں ميں کم سے کم چوبيس افراد جاں بحق اور ايک سو تيئس زخمي ہوگئے تھے – عراق کے سيکورٹي ذرائع ، اسپتالوں اور اقوام متحدہ کے دفتر کي رپورٹ کے مطابق عراق ميں گزشتہ ايک مہينے ميں دہشتگردانہ حملوں ميں سات سو اکسٹھ افراد جاں بحق اور دوہزار کے قريب زخمي ہوئے ہيں- ......./169
2 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436564
عراق ميں دہشتگردي کا سلسلہ جاري ہے -